یو ای اے میں معجزاتی موتی کی دریافت
دبئی (نیٹ نیوز( متحدہ عرب امارات میں ایسا موتی دریافت ہوا ہے جس کے اوپر
معمر شخص یا بچے کا چہرا نظر آتا ہے اس موتی کو خدائی معجزے کا نام دیا گیا
ہے اور اسے راس الخیمہ میں نمائش کے لیے رکھا جا رہا ہے۔ یہ نایاب ترین
موتی 408 قیراط وزن کا ہے اور اس کو ہر طرف سے دیکھنے سے لگتا ہے کہ اس پر
کوئی چہرا بنا ہوا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موتی قدرت نے تیار کیا ہے
اور آپ اس میں ایک نومولود، ایک بچے،ایک معمر شخص اور دیگر بہت سے چہرے اس
کے مختلف پہلوؤں سے دیکھ سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment