Monday 17 December 2012

kia ap janty hain k ap ketny zahen hain

کیا آپ جانناچاہتے ہیں کہ آپ کتنے ذہین ہیں؟
 لندن (نیٹ نیوز) کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کتنے ذہین ہیں؟ تو بس اپنے دوستوں کی گنتی کریں اور جواب حاصل کریں۔ یہ دلچسپ نقطہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے تحقیق کے مطابق جن افراد کے دوست زیادہ ہوتے ہیں ان کا دماغ بڑا ہوتا ہے دوستی کو برقرار رکھنے کے لیے دماغی قوت صرف ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دوستوں کی تعداد اور دماغ کے دانشورانہ حصے Prefrontal Cortex میں واضع تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی صلاحیتوں کا انحصار لوگوں کے دماغ کے حجم پر ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جس شخص کے دوست زیادہ ہوتے ہیں وہ دماغی کام زیا دہ بہتر طریقے سے کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment