Wednesday 19 December 2012

mobile bnata hy logon ko khud ghrz

موبائل فون لوگوں کو خود غرض بنا دیتا ہے:تحقیق
نیو یارک(نیٹ نیوز( موبائل فون ہمیں معاشرے سے جوڑنے کا کام کرتے ہیں مگر ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس درحقیقت لوگوں کے اندر سماجی شعور کم کر رہی ہے اور زیادہ خود غرض بنا رہی ہے۔ امریکی یونیورسٹی میری لینڈ کے تحت ہونے والی تحقیق کے مطابق مختصر مدت تک موبائل فون کے استعمال کے بعد لوگوں کے اندر دوسرے افراد یا معاشرے کی مدد کرنے کا جزبہ کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں شامل کئےگئے افراد نے موبائل فون استعمال کرنے کےبعد رضا کار کے طور پر کام کرنے سے انکار کر دیا۔

Tuesday 18 December 2012

bangladesh circket board ny pakistan any k liy han kr di hy

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ہاں کر دی ہے
 ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگہ دیشی ٹیم اگلے سال اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بنگہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربرہ عنایت حسین نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی بی کے سابق صدر مصطفیٰ کمال نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی اور ہم اس کے وعدے کی پاسداری کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت چل رہی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریکہ سے قبل پاکستان آئے گی اور 14،13،12 جنوری کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ونڈے میچ کھیلے گی۔

ATM sy kake nekalen

نیویارک: اے ٹی ایم سے پیسوں کی بجائے نکالیں کیک
 نیویارک (نیٹ نیوز) اے ٹی ایم مشین سے پیسے یا سونے کے سکے اب پرنا رجحان ہو گیا ہے اب تو اس مشیں کے ذریعے لزت و کام دہن کا کام لیا جائے گا اگر آپ کا دل باہر گھومتے ہوئے میٹھا کھانے کو کرے تو اے ٹی ایم ہے ناں جہان سے کیک نکالیں اور ان کی مٹھاس سے لطف اندوز ہوں۔ جی ہاں ایسی منفرد پیشکش امریکہ میں سامنے آئی جہاں اے ٹی ایم سے اب پیسوں کی جگہ چھوٹے کیک نکالے جا سکتے ہیں فی الحال یہ پیشکش ہالی وڈ کے دل بیورلے بلز کے لیے ہے جہاں 24 گھنٹے خوش ذائقہ کیک اے ٹی ایم میں موجود ہوں گے

Monday 17 December 2012

UAE mn mejzati moti dryafat

یو ای اے میں معجزاتی موتی کی دریافت
 دبئی (نیٹ نیوز( متحدہ عرب امارات میں ایسا موتی دریافت ہوا ہے جس کے اوپر معمر شخص یا بچے کا چہرا نظر آتا ہے اس موتی کو خدائی معجزے کا نام دیا گیا ہے اور اسے راس الخیمہ میں نمائش کے لیے رکھا جا رہا ہے۔ یہ نایاب ترین موتی 408 قیراط وزن کا ہے اور اس کو ہر طرف سے دیکھنے سے لگتا ہے کہ اس پر کوئی چہرا بنا ہوا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موتی قدرت نے تیار کیا ہے اور آپ اس میں ایک نومولود، ایک بچے،ایک معمر شخص اور دیگر بہت سے چہرے اس کے مختلف پہلوؤں سے دیکھ سکتے ہیں۔

italy mn shehrion ko na mrny ka hukum

اٹلی میں شہریوں کو نہ مرنے کا حکم
 روم (نیٹ نیوز) آپ نے حکام کے متعدد مضحکہ خیز احکامات سنے ہوں گئے مگر یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ حکام لوگوں کو مرنے سے روکنے کا حکم دے دیں۔ یہ دلچسپ حکم ایک اطالوی قصبے فالینو ڈیل میسکو کے میئر نے سنایا۔اس ماہ کے شروع میں جاری ہونے والے حکم میں قصبےکے رہائشیوں کو نہ مرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب تک قرستان تعمیر نہیں ہوتا کسی بھی شخص کو مرنے کی اجازت نہیں۔ مگر بد قسمتی سے دو بزرگ افراد نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا اور دنیا سے چل بسے۔ یہ مضحکہ خیز حکم اس وقت جاری ہوا جب اس قصبے کا پروسی علاقے سے قبرستان کی توسیع پر جھگڑا ہوا دونوں قصبے اس توسیعی منصوبے پر اتفاق نہ کر سکے جس کے بعد میئر صاحب نے لوگوں کو نہ مرنے کا حکم جاری کردیا کیونکہ ان کی تدفین کے لیے جگہ دستیاب نہیں تھی۔

segret dhamaky sy phat gae

سگریٹ دھماکے سے پھٹ گئی کیسے؟ 
نیویارک(نیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی مضر صحت ہے مگر اس کو چوڑنے کی کوشش پر ایک شخص کا جو حشر ہوا وہ نا قابل بیان ہے۔ امریکی ریاست البامہ میں ایک شخص نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے الیکٹرونک سگریٹ استعمال کرنا چاہی تو وہ اس کے منہ میں آتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کے اگے کے دانت ٹوٹ گئے اور چہرا جھلس گیا-حکام کے مطابق سگریٹ منہ میں جاتے ہی ایک راکٹ کی طرح منہ سے نکلی اور دھماکے سے پھٹ گئی جس کا خمیازہ بیچارے شخص کو بھگتنا پڑا۔

face book mulazmat k liy Khatra serway

فیس بک پروفائل ملازمت کیلئے خطرہ سروے
 لندن(نیٹ نیوز) آئندا آپ فیس بک پر اپنی تفریحی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے یا اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ٹیوئیٹر پر لکھتے ہوئے یہ سوچ لیں کہ آپ کی ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے کیونکہ ایک عالمی سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک باس ملازمت کےلیے آنے والی درخواست فیس بک پر درخواست کنندہ کی پروفائل دیکھ کر اسے مسترد کر رہا ہے۔ یورو کا ورلڈ وائڈ کی جانب سے کرائے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ ملازمت کی تلاش میں سر گرداں افراد آن لائن اپنے بارے میں انکشافات کرنے سے احتیاط برتیں ورنہ خمیازہ انہیں ملازمت نہ ملنے کی صورت میں ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سروے کے مطابق چالیں فیصد بے روزگارافراد کی درخواست سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انکی تفصیلات کے باعث مسترد ہورہی ہیں۔ سروے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہماری زندگی پر انٹرنیٹ کے اثرات کس حد تک مرتب ہورہے ہیں۔

chor chori sy jay hera pheri sy na jay

چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے
 ایسٹ لندن (نیٹ نیوز( آپ نے چوروں کی وارداتوں کا تو بہت سنا ہوگا مگر یہ دیدہ دلیری کہیں نہیں دیکھی ہوگی کہ ایک چور گھر سے چوری کرکے وہیں ملازمت کرنے کے لیے پہنچ جائے۔ ایسا دلچسپ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پیش آیا جہاں ایک چور اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ ایک گھرمیں ملازمت کی درخواست کے لئے اس لباس میں پہنچ گیا جسے اس نے اسی گھر سے چرایا تھا۔ گھر کے مالک کے بقول جب میں نے دروازہ کھولا تو ایک شخص کو اپنے کپڑوں میں ملبوس دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے اس شخص کی دیدہ دلیری پر حیرت ہوئی تاہم میں نے فوراً پکڑکر پولیس کو طلب کر لیا جو دیر سے پہنچی وہ چور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مگر کچھ دیر بعد پکڑا گیا۔

choty bachy hamary ahid k bary chalak ho gaey

چھوٹے بچے ہمارے عہد کے بڑے چالاک ہوگئے
 لندن(نیٹ نیوز) بولنے سے قاصر بچے ایک دوسرے کو دوست بنانے اور مذاق کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق 6 سے 18 ماہ کی عمر کے بچے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے اہل ہوتے ہیں اوروہ اس مقصد کے لئے آوازوں اور کھیل کوذریعہ بناتے ہیں۔ آسٹریلیا چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی کے محقیقین نے اس مقصد کے لیے بچوں کی حرکات کا کیمروں کے ذریعے معائنہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ بچے ہماری توقعات سے بھی زیادہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے اہل ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ بچے ایک ساتھ آنکھوں سے معنی خیزعلامات اور مزاج کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں۔

sachy piar ki peshgoi khon k test sy mumken

سچے پیار کی پیشگوئی خون کے ٹیسٹ سے ممکن!
 نیویارک (نیٹ نیوز) کیا آپ کو اپنی بیوی یا شوہر کی محبت میں شک ہے یا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون شخص آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو اب ایک غیر رومانوی طریقے یعنی خون کے ٹیسٹ سے یہ بات ممکن ہے۔ ایسا دعوٰی امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق خون میں پائے جانے والا ایک ہارمون آکسی ٹوسن جو ماں کی جانب سے دودھ پلانے،محبت کرنے اور والدین و بچوں کے درمیان تعلق سے بڑھتا ہے، وہ ایک جوڑے کے درمیان جزباتی ردِعمل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور اسکی مدد سے یہ پیشگوئی ممکن ہے کہ یہ جوڑا کب تک اکٹھا رہ سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب کسی مرد یا عورت کے درمیان محبت شروع ہوتی ہے تو ان کے اندر اکسی ٹوسن کا لیول بڑھ جاتا ہے اور یہ لیول ہی جزبات میں مزید شدت، اچھے مزاج اور ہم آہنگی کا سبب ہوتاہے۔ تاہم وقت گزرنے کا ساتھ ساتھ یہ لیول کم ہونے لگتا ہے تو تعلقات میں سرد مہری آنا شروع ہو جاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جسمانی تعلق کی بجائے ایک دوسرے کی ذات سے محبت سے خون کا یہ ہارمون بڑھتا ہے۔

japani saensdano ny bolti band krny ka ala ajad kr lia

جاپانی سائنس دانوں نے بولتی بند کرانے کا آلہ ایجاد کر لیا
 ٹوکیو(نیٹ نیوز) کئی بار آپ سبز باغ دکھانے والے باتونی سیاستدانوں یا بہت اونچی آواز میں گفتگو کرنے والے لوگوں سے پریشان ہو جاتے ہوں گے مگر اب یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کی زبان بندی کا آلہ ایجاد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارنامہ جاپانی سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی آواز سے تنگ افراد ان کی بولتی بند کر سکتے ہیں۔ یہ آلہ جاپان کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس صنعتی سائنسز کی ایجاد ہے جس کے ذریعے آپ باتونی افراد کی آواز زیکارڈ کرکے اسے اسپیکر کے ذریعے پھیلا سکتے ہیں جو لوگوں کو گڑبڑا کر خاموش ہونے پر مجبور کر دے گا۔ ایک گن کی طرح کام کرنے والے اس آلے میں مائیکرو فون اور اسپیکر کو مطلوبہ سمت پر آواز کی بازگشت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے سائنسدانوں کے بقول یہ آلہ لوگوں کی تقریر میں بغیر کسی جسمانی قوت کے دخل دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں نے یہ آلہ لائبریریوں میں خاموشی برقرار رکھنے کے لیے ایجاد کیا ہے مگر پاکستان میں اس کا استعمال سیاسی مظاہروں میں ہی ہوگا۔

kia ap janty hain k ap ketny zahen hain

کیا آپ جانناچاہتے ہیں کہ آپ کتنے ذہین ہیں؟
 لندن (نیٹ نیوز) کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کتنے ذہین ہیں؟ تو بس اپنے دوستوں کی گنتی کریں اور جواب حاصل کریں۔ یہ دلچسپ نقطہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے تحقیق کے مطابق جن افراد کے دوست زیادہ ہوتے ہیں ان کا دماغ بڑا ہوتا ہے دوستی کو برقرار رکھنے کے لیے دماغی قوت صرف ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دوستوں کی تعداد اور دماغ کے دانشورانہ حصے Prefrontal Cortex میں واضع تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی صلاحیتوں کا انحصار لوگوں کے دماغ کے حجم پر ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جس شخص کے دوست زیادہ ہوتے ہیں وہ دماغی کام زیا دہ بہتر طریقے سے کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

Saturday 15 December 2012

ahtjaj asy bi to ho sakta hy

احتجاج ایسے بھی تو ہو سکتا ہے
میکسیکو(نیٹ نیوز) آپ نے دنیا بھر میں لوگوں کو احتجاج کرتے دیکھا ہوگا۔ کہیں شدید ہنگامہ آرائی ہوتی ہے کہیں نعرے بازی توکہیں خاموش احتجاج۔ مگر بعض اوقات لوگ احتجاج کا انتہائی انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہیں جیسا کہ میکسیکو میں ہوا، جہاں لوگوں نے تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے ان پرتشدد کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے جوتے وزارت قانون کی عمارت کے باہر اتاردیئے۔ سینکڑوں خواتین نے تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی تصویریں عمارت کے دروازے پر لگا دیں اور اپنے جوتے اتار کر ننکے پاؤں احتجاج کیا۔

House made ​​of fiber glass

فائبر گلاس سے بنا گھر سمندری طوفان کا توڑ؟
بیجنگ (نیٹ نیوز یہ کسی خلائی گاڑی کا منظر نہیں بلکہ چین کے ایک کسان نے اپنے لیے فائبر گلاس سے گھر بنایا ہے۔ لیوچیان نامی اس کسان نے 2004 کے سونامی اور ہالی ووڈ ملم 2012 سے متاثر ہو کر یہ گھر بنایا ہے کسان کا کہنا ہے کہ اس گھر کو اگر حکومتی سطح پر سر پرستی مل جائے تو وہ اس گھر کو کمرشل بنیادوں پر بنا سکتا ہے۔ اس کا دعوٰی ہے کہ اس طرح کا گھر کسی سمندری طوفان سے متاثر نہیں ہو گا اس نے ابھی ابتدائی طور پر ایسے سات گھر بنائے ہیں۔ فائبر گلاس کے ساتھ ساتھ اس میں سٹیل بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ہوا بند یہ گھر با آسانی پانی کے اوپر تیر سکتے ہیں

Modern technology’s photo has astonished everyone

جدید ٹیکنالوجی کی حامل تصویر نے سب کو مبہوت کر دیا
نیویارک (نیٹ نیوز) برتنوں کو ہاتھ لگانے سے برتن گر سکتے ہیں لیکن کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ برتنوں کی تصویر کو بھی ہاتھ لگانے سے وہ گر جائیں؟ ایک امریکی فن کارنے ایسی دلچسپ تصویر تخلیق کی ہے جسے ہاتھ لگانے سے اس میں نظر آنے والی اشیا گر بھی جاتی ہیں۔ یہ انوکھا شاہکار دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے

Dogs that dance


London (Net news) Around the world, people generally express their artistry and receive acclaim from people.  But we see you a dancer dog who can dance efficiently by demonstrating his unique ability. By following the training received from his owner he dances so efficiently that audience became wonder.

کتے بھی ڈانس کرتے ہیں
عام طور پر دنیا بھر میں انسان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرکے لوگوں سے داد وصول کرتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو ایک ایسے ڈانسر کتے سے ملواتے ہیں جو اپنی انوکھی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہارت سے ڈانس کر رہا ہے اپنے مالک سے حاصل کی گئی تربیت پر عمل کرتے ہوئے یہ کتا مالک کے قدم سے قدم ملا کر اس پھرتی سے ڈانس کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

Thursday 13 December 2012

Power makes people corrupt


Power makes people corrupt. According to British scientists a sense of power or strength does affect the brain like drugs.  And that part of the brain becomes active, which is called Nucieus accumbens and makes human habits. As a result, rulers are faced with negative attitudes like aggression, sex, ego, arrogance and restlessness.



اقتدار بناتا ہے لوگوں کو کرپٹ

لندن(نیٹ نیوز) طاقت کا نشہ لوگوں کو کرپٹ کر دیتا ہے۔ یہ دلچسپ دعوٰی برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ برطانوی سائنس دانوں کے بقول اقتدار یا طاقت کا احساس دماغ پر منشیات جیسے اثرات مرتب کرتا ہے،جس سے دماغ کا وہ حصہ متحرک ہو جاتا ہے جسے Nucieus accumbens کہا جاتا ہےجو کسی شے کو عادت بنانے کا کام کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صاحبِ اقتدار منفی رویوں کا شکار ہو جاتے ہیں جیسے جارحیت پسندی، جنسی طور پر متحرک، غرور و تکبر اوربے صبری۔

Tuesday 11 December 2012

If you want to be happy, watch sad movies

خوش رہنا چاہتے ہیں تو غمگین فلمیں دیکھیں
 نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے مود کو ہلکا پلکا کرنا چاہتے ہیں تو مزاحیہ کی بجائے اداس فلمیں دیکھیں۔ تحقیق کے مطابق بیشتر لوگ المیہ مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ یہ انہیں اپنے تعلقات اور حالات کا عکاس معلوم ہوتے ہیں اور یہ چیز زندگی میں خوشی کا بنیادی ذریعہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق اوہائیواسٹیٹ یونیورسٹی کی ہے
 

According to research in Ohio State University USA, If you would like to lightweight mode so watch sad movies rather than humor movies. According to research most people enjoy watching tragedy Views because it reflects their relationships.This is the main source of happiness in life.

janobi afreqa ny taweel tareen aids ribbon lehra kr bharti record tor dia

جنوبی افریقہ نے طویل ترین ایڈز ربن لہرانے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا 
جو ہانسبرگ (نیٹ نیوز( جنوبی افریقہ نے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ ایچ ائی وی کیس ہیں، گزشتہ روز جوہانسبرگ میں ڈیڑھ کلو میٹر طویل ایڈز ربن لہرا کر بھارت کا ایک کلومیٹر طویل ربن رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ چھ ہزار سے زائد سرخ رنگ والی شرٹوں کو جوڑ کر تیار کیا جانے والا یہ ربن کانسٹی ٹیوشن ہل جہاں ملک سے شروع کرکے خونیٹسن کی سڑکوں سے گزارا گیا۔

Sunday 9 December 2012

tamater ka estamal blood pressure aur cholesterol sy mehfoz rakhta hy

ٹماٹر کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے
 سڈنی(نیٹ نیوز( ایک حالیہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرخ ٹماٹروں کا استعمال بلند فشارِ خون اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے آسٹریلیا میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ٹماٹروں میں پائے جانے والے جز لیکوپن کی روزانہ کی روزانہ پچیس ملی گرام مقدار خون مین چکنائی کی سطح کو دس فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ ماہریں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹماٹر کو پکا کر کھانا یا اس کا پیست استعمال کرنا کچے ٹماٹر کھانے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور روزانہ پچاس گرام ٹماٹر کے پیست کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے

chinia mn nabina shakhs computer makanic bn gia

چین میں نابینا شخص ماہر کمپیوٹر میکینک بن گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز) ہمت اور جزبہ جواں ہو تو کوئی کمزوری اور محرومی راہ کی رکاوٹ نہیں بن پاتی۔ ایسی ہی ایک مثال چین کے ایک نابینا شخص کی ہے جس نے بصارت سے محرومی کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے کمپیوٹر کا ایک ماہر میکینک بن گیا۔ 37 سالہ Gao xujum نامی یہ شخص بینائی جیسی نعمت سے محروم ہے، لیکن اسکے باوجود اپنی انوکھی صلاحیت کے بل بوتے پر کمپیوٹر کی خرابی معلوم کر کے فوری درست کر لیتا ہے۔ ایک پیشہ ور کمپیوٹر میکینک کی حیثیت سے کام کرنے والے اس شخص کو کئی سال بیت چکے ہیں اور اپ وہ چینی صوبے Shanxi میں چار دکانوں کا مالک ہے۔جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنی خراب کمپیوٹر ٹھیک کروانے آتے ہیں۔

jesy allah rakhy usy kon chakhy

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
ایک غیر معمولی واقعہ روس کی ہائی وے پر رونما ہوا جہاں ایک کار دو ٹرکوں سے ٹکرانے کے بعد ان کے درمیان سینڈوچ بن گئی۔ اس کار کو اس سے اگے موجود ایک دیوہیکل ٹرک نے ٹکر ماری جس کے باعث یہ کار بے قابو ہو کر اپنے دائیں بائیں دو ٹرکوں کے درمیان بری طرح پھنس گئی۔ اچانک رونما ہونے والے اس خطرناک تصادم میں اس کے ڈرائیور کو ہلکی چوٹیں آئیں اور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

Saturday 8 December 2012

anokha gaaon sanpon k sath baseera

انوکھا گاؤں، سانپوں کے ساتھ بسیرا
عام طور پر خطرناک سانپ کا نام لیتے ہی انسانوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا انوکھا گاؤں بھی ہے جہاں کے افراد سانپوں کو اپنے گھروں میں پالتے ہیں۔ اس گاؤں کے افراد سانپوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان سے بے پناہ محبت کرتے اور انھیں پالتو بلی یا کتے کی طرح بلا خوف اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
140 گھروں پر مشتمل اس منفرد گاؤں کا نام ہی کوبرا ولیج پڑ گیا ہے جہاں کے تقریباً ہر گھر میں ایک پالتو کوبرا موجود ہے۔ خطرناک کوبرا ناگوں سے ان دیہاتیوں کی محبت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا حتٰی کہ کھیلنا اور سونا بھی انہی سانپوں کیساتھ کرتے ہیں جنہیں اس طرح خطرناک سانپوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتا دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔

foot ball k zeriy shubda bazi

فٹبال کے ذریعے شعبدہ بازی کا دلچسپ مظاہرہ
لاہور میں ایک نوجوان کس مہارت سے فٹبال کو اپنے سر اور ناک پر رکھ کر گھماتا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ گیند کو اپنے سر پر رکھ کر کئی فٹ اونچے پول پر بھی چڑھ جاتا ہے لیکن کیا مجال جو توازن بگڑ جائے اس شاندار مظاہرے کے دوران اس ماہر نے کئی کرتب دکھائے جسے موقع پر موجود لوگوں نے دل کھول کر داد دی.

ab khomny k liy chand per bi ja skty han

 اب گھومنے کے لیے چاند پر بھی جایا جا سکتا ہے
امریکا میں خلائی سیاحت کی ایک کمپنی نے چاند کی سیاحت کے منصوبے کے تحت سیاحوں کو چاند کے سفر پر بھیجنے کا علان کر دیا ہے۔ گولڈن سپائیک نامی کمپنی چاند پر جانے کے خواہش مند افراد کو خلا میں روانہ کرے گی۔ اور سیاح چاند کی سطح کو اپنی آنکھ سے دیکھ سکیں گے۔ اس سفر کے ٹکٹ کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

samandari sheer or sea lion

 سمندری شیر
سمندری شیر شمالی اور جنوبی گولاردقوں میں سمندری رہائش گاہوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ موسم کی ایک رینج میں قطب شمالی کے گرم پانی میں رہتے ہیں۔ اپنے بازوں کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر چل سکتے ہیں کیونکہ یہ سمندر کے ماحول میں رہتے ہیں، انکی خوراک بنیادی طور پر مچھلی اور اکٹوپس پر مشتمل ہے۔