Tuesday, 18 December 2012

bangladesh circket board ny pakistan any k liy han kr di hy

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ہاں کر دی ہے
 ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگہ دیشی ٹیم اگلے سال اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بنگہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربرہ عنایت حسین نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی بی کے سابق صدر مصطفیٰ کمال نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی اور ہم اس کے وعدے کی پاسداری کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت چل رہی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریکہ سے قبل پاکستان آئے گی اور 14،13،12 جنوری کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ونڈے میچ کھیلے گی۔

No comments:

Post a Comment