Saturday 8 December 2012

anokha gaaon sanpon k sath baseera

انوکھا گاؤں، سانپوں کے ساتھ بسیرا
عام طور پر خطرناک سانپ کا نام لیتے ہی انسانوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا انوکھا گاؤں بھی ہے جہاں کے افراد سانپوں کو اپنے گھروں میں پالتے ہیں۔ اس گاؤں کے افراد سانپوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان سے بے پناہ محبت کرتے اور انھیں پالتو بلی یا کتے کی طرح بلا خوف اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
140 گھروں پر مشتمل اس منفرد گاؤں کا نام ہی کوبرا ولیج پڑ گیا ہے جہاں کے تقریباً ہر گھر میں ایک پالتو کوبرا موجود ہے۔ خطرناک کوبرا ناگوں سے ان دیہاتیوں کی محبت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا حتٰی کہ کھیلنا اور سونا بھی انہی سانپوں کیساتھ کرتے ہیں جنہیں اس طرح خطرناک سانپوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتا دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment