Monday, 17 December 2012

sachy piar ki peshgoi khon k test sy mumken

سچے پیار کی پیشگوئی خون کے ٹیسٹ سے ممکن!
 نیویارک (نیٹ نیوز) کیا آپ کو اپنی بیوی یا شوہر کی محبت میں شک ہے یا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون شخص آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو اب ایک غیر رومانوی طریقے یعنی خون کے ٹیسٹ سے یہ بات ممکن ہے۔ ایسا دعوٰی امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق خون میں پائے جانے والا ایک ہارمون آکسی ٹوسن جو ماں کی جانب سے دودھ پلانے،محبت کرنے اور والدین و بچوں کے درمیان تعلق سے بڑھتا ہے، وہ ایک جوڑے کے درمیان جزباتی ردِعمل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور اسکی مدد سے یہ پیشگوئی ممکن ہے کہ یہ جوڑا کب تک اکٹھا رہ سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب کسی مرد یا عورت کے درمیان محبت شروع ہوتی ہے تو ان کے اندر اکسی ٹوسن کا لیول بڑھ جاتا ہے اور یہ لیول ہی جزبات میں مزید شدت، اچھے مزاج اور ہم آہنگی کا سبب ہوتاہے۔ تاہم وقت گزرنے کا ساتھ ساتھ یہ لیول کم ہونے لگتا ہے تو تعلقات میں سرد مہری آنا شروع ہو جاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جسمانی تعلق کی بجائے ایک دوسرے کی ذات سے محبت سے خون کا یہ ہارمون بڑھتا ہے۔

1 comment: