سگریٹ دھماکے سے پھٹ گئی کیسے؟
نیویارک(نیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی مضر صحت ہے مگر اس کو چوڑنے کی
کوشش پر ایک شخص کا جو حشر ہوا وہ نا قابل بیان ہے۔ امریکی ریاست البامہ
میں ایک شخص نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے الیکٹرونک سگریٹ استعمال کرنا
چاہی تو وہ اس کے منہ میں آتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کے
اگے کے دانت ٹوٹ گئے اور چہرا جھلس گیا-حکام کے مطابق سگریٹ منہ میں جاتے
ہی ایک راکٹ کی طرح منہ سے نکلی اور دھماکے سے پھٹ گئی جس کا خمیازہ بیچارے
شخص کو بھگتنا پڑا۔
No comments:
Post a Comment