اٹلی میں شہریوں کو نہ مرنے کا حکم
روم (نیٹ نیوز) آپ نے حکام کے متعدد مضحکہ خیز احکامات سنے ہوں گئے مگر یہ
کبھی نہیں سنا ہوگا کہ حکام لوگوں کو مرنے سے روکنے کا حکم دے دیں۔ یہ
دلچسپ حکم ایک اطالوی قصبے فالینو ڈیل میسکو کے میئر نے سنایا۔اس ماہ کے
شروع میں جاری ہونے والے حکم میں قصبےکے رہائشیوں کو نہ مرنے کا حکم دیتے
ہوئے کہا گیا ہے کہ جب تک قرستان تعمیر نہیں ہوتا کسی بھی شخص کو مرنے کی
اجازت نہیں۔ مگر بد قسمتی سے دو بزرگ افراد نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر
دیا اور دنیا سے چل بسے۔ یہ مضحکہ خیز حکم اس وقت جاری ہوا جب اس قصبے کا
پروسی علاقے سے قبرستان کی توسیع پر جھگڑا ہوا دونوں قصبے اس توسیعی منصوبے
پر اتفاق نہ کر سکے جس کے بعد میئر صاحب نے لوگوں کو نہ مرنے کا حکم جاری
کردیا کیونکہ ان کی تدفین کے لیے جگہ دستیاب نہیں تھی۔
No comments:
Post a Comment