جاپانی سائنس دانوں نے بولتی بند کرانے کا آلہ ایجاد کر لیا
ٹوکیو(نیٹ نیوز) کئی بار آپ سبز باغ دکھانے والے باتونی سیاستدانوں یا بہت
اونچی آواز میں گفتگو کرنے والے لوگوں سے پریشان ہو جاتے ہوں گے مگر اب یہ
کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کی زبان بندی کا آلہ ایجاد کر لیا گیا ہے۔ یہ
کارنامہ جاپانی سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی آواز
سے تنگ افراد ان کی بولتی بند کر سکتے ہیں۔ یہ آلہ جاپان کے قومی انسٹی
ٹیوٹ آف ایڈوانس صنعتی سائنسز کی ایجاد ہے جس کے ذریعے آپ باتونی افراد کی
آواز زیکارڈ کرکے اسے اسپیکر کے ذریعے پھیلا سکتے ہیں جو لوگوں کو گڑبڑا کر
خاموش ہونے پر مجبور کر دے گا۔ ایک گن کی طرح کام کرنے والے اس آلے میں
مائیکرو فون اور اسپیکر کو مطلوبہ سمت پر آواز کی بازگشت کے لئے استعمال
کیا جا سکتا ہے سائنسدانوں کے بقول یہ آلہ لوگوں کی تقریر میں بغیر کسی
جسمانی قوت کے دخل دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں نے یہ آلہ
لائبریریوں میں خاموشی برقرار رکھنے کے لیے ایجاد کیا ہے مگر پاکستان میں
اس کا استعمال سیاسی مظاہروں میں ہی ہوگا۔
No comments:
Post a Comment