چھوٹے بچے ہمارے عہد کے بڑے چالاک ہوگئے
لندن(نیٹ نیوز) بولنے سے قاصر بچے ایک دوسرے کو دوست بنانے اور مذاق کرنے
کے قابل ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق 6 سے 18 ماہ کی
عمر کے بچے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے اہل ہوتے ہیں اوروہ اس مقصد کے لئے
آوازوں اور کھیل کوذریعہ بناتے ہیں۔ آسٹریلیا چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی کے
محقیقین نے اس مقصد کے لیے بچوں کی حرکات کا کیمروں کے ذریعے معائنہ کیا جس
سے معلوم ہوا کہ یہ بچے ہماری توقعات سے بھی زیادہ ایک دوسرے کا خیال
رکھنے کے اہل ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ بچے ایک ساتھ آنکھوں سے معنی
خیزعلامات اور مزاج کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment