فیس بک پروفائل ملازمت کیلئے خطرہ سروے
لندن(نیٹ نیوز) آئندا آپ فیس بک پر اپنی تفریحی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے یا
اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ٹیوئیٹر پر لکھتے ہوئے یہ سوچ لیں کہ آپ کی
ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے کیونکہ ایک عالمی سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے
ایک باس ملازمت کےلیے آنے والی درخواست فیس بک پر درخواست کنندہ کی
پروفائل دیکھ کر اسے مسترد کر رہا ہے۔ یورو کا ورلڈ وائڈ کی جانب سے کرائے
گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ ملازمت کی تلاش میں سر گرداں افراد آن لائن
اپنے بارے میں انکشافات کرنے سے احتیاط برتیں ورنہ خمیازہ انہیں ملازمت نہ
ملنے کی صورت میں ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سروے کے مطابق چالیں فیصد بے
روزگارافراد کی درخواست سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انکی تفصیلات کے باعث
مسترد ہورہی ہیں۔ سروے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہماری زندگی پر انٹرنیٹ کے اثرات کس حد تک مرتب ہورہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment