چین میں نابینا شخص ماہر کمپیوٹر میکینک بن گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز) ہمت اور جزبہ جواں ہو تو کوئی کمزوری اور محرومی راہ کی
رکاوٹ نہیں بن پاتی۔ ایسی ہی ایک مثال چین کے ایک نابینا شخص کی ہے جس نے
بصارت سے محرومی کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ناممکن کو ممکن
بناتے ہوئے کمپیوٹر کا ایک ماہر میکینک بن گیا۔
37 سالہ Gao xujum نامی یہ شخص بینائی جیسی نعمت سے محروم ہے، لیکن
اسکے باوجود اپنی انوکھی صلاحیت کے بل بوتے پر کمپیوٹر کی خرابی معلوم کر
کے فوری درست کر لیتا ہے۔ ایک پیشہ ور کمپیوٹر میکینک کی حیثیت سے کام کرنے
والے اس شخص کو کئی سال بیت چکے ہیں اور اپ وہ چینی صوبے Shanxi میں چار دکانوں کا مالک ہے۔جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنی خراب کمپیوٹر ٹھیک کروانے آتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment