چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے
ایسٹ لندن (نیٹ نیوز( آپ نے چوروں کی وارداتوں کا تو بہت سنا ہوگا مگر یہ
دیدہ دلیری کہیں نہیں دیکھی ہوگی کہ ایک چور گھر سے چوری کرکے وہیں ملازمت
کرنے کے لیے پہنچ جائے۔ ایسا دلچسپ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن
میں پیش آیا جہاں ایک چور اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ ایک گھرمیں
ملازمت کی درخواست کے لئے اس لباس میں پہنچ گیا جسے اس نے اسی گھر سے چرایا
تھا۔ گھر کے مالک کے بقول جب میں نے دروازہ کھولا تو ایک شخص کو اپنے
کپڑوں میں ملبوس دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے اس شخص کی
دیدہ دلیری پر حیرت ہوئی تاہم میں نے فوراً پکڑکر پولیس کو طلب کر لیا جو
دیر سے پہنچی وہ چور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مگر کچھ دیر بعد
پکڑا گیا۔
No comments:
Post a Comment