Saturday, 12 January 2013

آسٹریلیا میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کا سالانہ فیسٹیول

آسٹریلیا میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کا سالانہ فیسٹیول
 میلبورن (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے سالانہ فیسٹیول کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ریت مجسمے بنانے کے ماہر آرٹسٹ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں جو 3 ہزار 500 ٹن مٹی کی مدد سے اپنے مجسمے تخلیق کریں گے۔ اس سال مٹی سے مجسمے یار کرنے کی تھیم انڈر واٹر ونڈر لینڈر رکھی گئی ہے جس کے تحت دنیا بھر سے جمع ہوئے آرٹسٹ زیرِ آب دنیا اور بچوں کی کہانیوں کا کردار بننے والی دلچسپ مخلوقات سے جڑے ریت کے مجسمے بنانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ مٹی سے بنے دلچسپ مجسموں کے اس سالانہ میسٹیول کا آغاز 26 دسمبر2012 سے ہوا جو 16 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

Friday, 11 January 2013

جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے کلینک قائم

جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے کلینک قائم
 سیئول (نیٹ نیوز) کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان نے نوجوانوں کو ایک نشے کی طرح اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور جنوبی کوریا میں اس نشے کا علاج کرنے کے لئے خصوصی کلینک قائم کیا گیا ہے۔ اس کلینک پر جدید ٹیکنالوجی اور تھراپی کے ذریعے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بے تحاشا عادی ہو جانے والے نوجوانوں کا علاج کیا جائے گا تاکہ وہ اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اور بھارت میں سافٹ وئیر ہاؤسز کے مالکان کوئی ایسی دوائی تلاش کر رہے ہیں کہ جس کے استعمال سے ان کے ماتحت لوگ 24 گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر ان کے لیے کام کر سکیں۔

کششِ ثقل اور ریت سے جلنے والا کم قیمت لیمپ تیار

کششِ ثقل اور ریت سے جلنے والا کم قیمت لیمپ تیار
 لندن (نیٹ نیوز) بجلی سے محروم افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک برطانوی کمپنی نے ایسا حیرت انگیز لیمپ تیار کر لیا ہے جوکششِ ثقل اور ریت کی مدد سے روشن ہوتا ہے۔ گریوٹی لائٹ نامی اس لیمپ میں ریت سے بھرے بیگ کے وزن سے زمین کی جانب جھکنے سے لیمپ میں موجود نظام وزن کی اس طاقت کو بجلی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ لیمپ ریت کے ایک بیگ کو 30 سیکنڈ تک کھینچنے کے بعد اس میں نصب سفید رنگ کے لیڈ بلب کو اگلے 30 منٹ کیلئے روشن کر دیتا ہے۔ اس لیمپ کی قیمت 3 پونڈ ہے۔

ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ شہر قرار دے دیا گیا

ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ  شہر قرار دے دیا گیا
 ممبئی (آن لائن) بھارتی فلم نگری اور کاروباری مرکز ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ ترین شہر قراد دے دیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑے سیاحتی ویب سائٹ نے حال ہی میں دنیا کے چالیس پرکشش ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں ایک سروے کیا۔ سروے میں شہر میں صفائی، پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام، ٹیکسی، سیاحوں کی سیکورٹی اور لوگوں کے سیاحوں سے روئے کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ اس سروے میں سنگاپور، ٹوکیو، زیورک، ویانا، سٹاک ہوم، دبئی اور میونح بھی شامل تھے۔ چالیس شہروں میں سنگاپور اور ٹوکیو سب سے اچھے جبکہ ممبی سینتیس ویں نمبر پر آیا۔

دیر تک ٹی وی دیکھنے سے عمر میں کمی کا خدشہ

دیر تک ٹی وی دیکھنے سے عمر میں کمی کا خدشہ
 سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دیر تک ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے سے عمر میں کمی کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں، آسٹریلوی ماہرین نے دو لاکھ افراد جن کی عمریں 45 سال تک تھیں ان کو اس تحقیق کا حصہ بنایا، تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو افراد 11 گھنٹے لگاتار ایک جگہ بیٹھے تھے ان کی شرح اموات 40 فیصد تک دیکھی گئی ہیں، طبی ماہرین نے کہا کہ مسلسل ایک جگہ پر بیٹھنے کے بجائے وقفے قفے سے ٹیلی ویژن دیکھنا چاہیے، ماہرین نے مزید کہا کہ جو افراد یہ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش پورے دن کے لیے کافی ہے تو یہ غلط ہے، ماہرین نے کہا کہ اچھی زندگی کے لیے دیر تک بیٹھنے سے اجتناب کریں تاکہ صحت مند اور طبی زندگی گزار سکیں۔

اچھا موڈ یاداشت کو کم کر دیتا ہے

اچھا موڈ یاداشت کو کم کر دیتا ہے
 واشنگٹن (نیٹ نیوز) اچھا موڈ انسان کیلیے تازگی اور مثبت جزبات تو لے کر آتا ہی ہے لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھا موڈ انسانی یاداشت کو کم کر دیتا ہے۔ معرفت اور جذبات کے ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق کی مصنف الزبتھ مارٹن کا کہنا ہے کہ جب انسان کسی تفریحی پارٹی یا ایسے ماحول میں ہو جہاں وہ خود کو بہتر اور تروتازہ محسوس کرتا ہے تو ایسے موقع پر بتائی گئی کوئی بھی ایسی بات یا چیز مثلاً فون نمبر وغیرہ انسان یاد نہیں رکھ سکتا ۔ الزبتھ مارٹن کے مطابق تحقیق میں شامل افراد میں سے کچھ افراد کو تفریحی اور مزاحیہ جبکہ بعض کو ہدایتی دیڈیوز دکھائی گئیں۔ جس کے بعد مزاحیہ ویڈیوز دیکھنے والوں کا موڈ خوشگوار ہوا اور وہ فون نمبر وغیرہ بھول گئے جبکہ دیگر کے موڈ پر کسی قسم کا فرق نہیں پڑا اور وہ چیزوں کو نہیں بھولے۔

Tuesday, 8 January 2013

دنیا کا عظیم ریاضی دان، گمنامی کا خواہاں

دنیا کا عظیم ریاضی دان، گمنامی کا خواہاں
 ماسکو (نیٹ نیوز) ڈاکٹر گریگوری ہم سے زیادہ تیز نکلےہیں اور ہماری ڈیرھ سال کی جدوجہد خاک میں ملا دی۔ برطانوی صحافی کا یہ شکوہ صرف اس کا نہیں بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سے ملنا چاہتا ہے لیکن وہ ہیں کہ کروڑوں ڈالر کا انعام وصول کرنے کے بجائے دنیا اور کیمروں کی نظروں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر گریگوری چار سال قبل دنیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بن گئے تھے۔ جب انہوں نے ریاضی کا سو سال قدیم لاحل سوال "پائنکار کجکیچر" کو حل کر دیا۔ اس وقت سے اب تک وہ دنیا کے سب سے بڑے دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سمجھے جاتے ہیں۔ امریکہ،پورپ اور خود روس کی کئی یونیورسٹیاں ان کو انعام میں کروڑوں ڈالر کی رقم دینا چاہتی ہیں مگر وہ بضد ہیں کہ ان کو تنہا چھوڑ دیا جائے نہیں تو خود کشی کر لیں گے۔