شیمپو کے استعمال پر لڑائی، 2 بھائیوں کو جیل
لندن(نیٹ نیوز) شیمپو کے استعمال پر لڑائی کرنے والے دو بھائیوں کو پولیس
نے حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع پر جب ٹیم لڑائی
کرنے والے بھائیوں کے گھر پہنچی تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شدید بحث
مباحثے میں مصروف تھے اور دونوں کو لڑائی کی وجہ سے شدید زخم آئے تھے۔
پولیس نے ایک دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں بڑے بھائی کو دوسال اور
چھوٹے بھائی کو 90 دنوں کیلئے جیل بھیج دیا۔ دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ
لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب 32 سالہ جوناتھن پائپرٹ نے اپنے چھوٹے بھائی
27 سالہ جارڈ پائپرٹ کے کمرے میں جا کر وہاں موجود شیمپو کی بوتل اٹھالی۔
No comments:
Post a Comment