کمالیہ کے استاد کی تنخواہ 250 روپے
کمالیہ (نیٹ نیوز) کمالیہ کے استاد کی ہمت، حافظ محمد لطیف گورنمنٹ پرائمری
سکول موضع غلام حسین ویروآنہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور پیش
امام تعینات ہے۔ شروع شروع میں امام جو کہ پنجاب کے سکول کے بچوں کو دینی
تعلیم دینے کا مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ان کا معاوضہ صرف 150 روپے
رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں جونیجو صاجب کے وزارت عظمٰی کے دور میں 100 روپے
اضافہ کے 250 کر دیا گیا۔ جو کہ اب تک نافذ العمل ہے۔ ابھی تک ارباب اختیار
میں سے کسی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ ماہانہ معاوضہ 250 روپے
روزانہ سات روپے بنتے ہیں جبکہ ایک چائے کا کپ بھی پندرہ روپے کا ملتا ہے۔
دوسال پہلے پنشن کے اجلاسوں میں یہ بات زیرِ بحث لائی گئی اور معاوضہ کی
نوید سنائی جاتی رہی۔ لیکن یہ امید اب دم توڑتی نظر آتی ہے۔ جبکہ کوئی بھی
معاشی وزیر معاوضہ دینے کو تیار نہیں۔ کیونکہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی
بھٹو زندہ ہے۔
No comments:
Post a Comment