لوگوں کو متحرک بنانے کے لئے انوکھی کرسی تیار
نیویارک (نیٹ نیوز) دفتر میں آپ کام کر رہے ہوں اور اچانک کرسی چیخنا چلانا
شروع کر دے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یقیناً اٹھ کر بھاگیں گے یا دور چلے
جائیں گے۔ تو جناب ایسی ہی حیرت انگیز کرسی آسٹریلین سائنسدانوں نے ایجاد
کر لی ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پورا دن بیٹھنے کی عادت سے نجات دلانا
ہے۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسی کرسی تیار کی ہےجس پر کافی دیر تک
بیٹھا جائے تو وہ ایک خاص وقت کے بعد اچانک چیخنا شروع کر دیتی ہے۔ اور اگر
کوئی دھوکہ دینے کےلیے اٹھے اور پھر بیٹھ جائیں تو چیخیں ختم ہونے کی
بجائے کرسی ہی نیچھے بیٹھ جاتی ہے اور انسان درد کے مارے کمر پکڑ کر رہ
جاتاہے۔تحقیقی ٹیم کی رکن گیمارائیڈ کے مطابق بہت زیادہ دیر تک بیٹھا رہنا
طبی مسائل اور مدت زندگی میں کمی کا سبب بنتا ہے، تاہم ہماری ایجاد کے بعد
یہ مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
No comments:
Post a Comment