دنیا میں سب سے زیادہ خوش کس ملک کے شہری ہیں؟
پیراگوئے (نیٹ نیوز) دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد میں لاطینی
ملک پیراگوئے اور پانامہ کے باسی سب پر بازی لے گئے ہیں۔ دنیا کے مختلف
ممالک کی عوام میں خوشی اور سکون کی سطح کو جانچنے کے لیے جانے والے عالمی
گیلپ سروے کے مطابق ترقی یافتہ اور جدید ترین ملک نہ ہونے کے باوجود
پیراگوئے اور پانامہ کے شہری اپنے طرزِ رہائش سے خوش اور اندرونی طور پر
دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔ حیرت انگیز طور پر دنیا کے طاقتور اور
امیر ترین ممالک کے شہری دس سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام کی فہرست میں
موجود نہیں ہیں۔ سپرپاور امریکہ کے شہری خوشی کے معاملے میں بہت پیچھے یعنی
چونتیسویں جبکہ فرانسیسی اور جرمن چوبیسویں نمبر پر موجود ہیں۔
No comments:
Post a Comment