دنیا کا عظیم ریاضی دان، گمنامی کا خواہاں
ماسکو (نیٹ نیوز) ڈاکٹر گریگوری ہم سے زیادہ تیز نکلےہیں اور ہماری ڈیرھ
سال کی جدوجہد خاک میں ملا دی۔ برطانوی صحافی کا یہ شکوہ صرف اس کا نہیں
بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سے ملنا چاہتا ہے
لیکن وہ ہیں کہ کروڑوں ڈالر کا انعام وصول کرنے کے بجائے دنیا اور کیمروں
کی نظروں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر گریگوری چار سال قبل دنیا کی
توجہ کا مرکز اس وقت بن گئے تھے۔ جب انہوں نے ریاضی کا سو سال قدیم لاحل
سوال "پائنکار کجکیچر" کو حل کر دیا۔ اس وقت سے اب تک وہ دنیا کے سب سے بڑے
دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سمجھے جاتے ہیں۔ امریکہ،پورپ اور خود روس کی
کئی یونیورسٹیاں ان کو انعام میں کروڑوں ڈالر کی رقم دینا چاہتی ہیں مگر وہ
بضد ہیں کہ ان کو تنہا چھوڑ دیا جائے نہیں تو خود کشی کر لیں گے۔
No comments:
Post a Comment