امریکا میں نابینا افراد کے ڈرائیو کرنے کیلئے کار تیار
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا میں نابینا افراد کے لیے بنائی گئی خصوصی کار نے
پہلی ٹیسٹ ڈرئیو مکمل کر لی ہے جس میں ایک نابینا شخص نے فلوریڈا کے ریسنگ
ٹریک پر کامیابی سے اس کار میں ڈرائیونگ کی۔ نابینا افراد کے لیے بنائی
گئی اس کار میں کئی کیمرے ، الارم اور مخصوص سینسرز لگائے گئے ہیں جو
انسانی آنکھ کی طرح کام کریں گے اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کی تصویر
انسانی دماغ میں منتقل کر دیں گے جس کے بعد آنکھیں نہ ہونے کے باوجود بھی
نابینا افراد کے دماغ میں راستے کی تصویر بن جائے گی۔ اس گاڑی کو چلانے کے
دوران پہننے والے خصوصی دستا نوں اور ڈرائیونگ سیٹ میں نصب سینسرز ڈرائیور
کو اشارہ دیں گے کہ کس زاویے پر موڑ کاٹنا ہے اور کب بریک پیڈل دبانی ہے۔
No comments:
Post a Comment