Friday 4 January 2013

متوازن غذا کا استعمال

متوازن غذا کا استعمال
 لاہور (نیٹ نیوز) ہمارے جسمانی نظام کو بہت سے ایسے اجزاء درکار ہیں۔ جن کی بدولت جسم کے تمام اعضا اور اندرونی نظام موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن کھانے پینے میں ہونے والی بے احتیتاتی بہت سے مسائل پیدا کر دیتی ہے اور بہت سی مختلف بیماریوں کے حملے اس نظام کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے عوام بغیر سوچے سمجھے اور مشورہ کے غذائی اشیاء استعمال کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس وقت کھانے کے لیے کونسی چیز مفید ثابت ہوگی یا کس چیز سے جسم کو توانائی اور قوت حاصل ہوسکے گی۔ نتیجہ ہی کہ موٹاپا اوردیگر امراض ظاہر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور ڈاکٹرز عمر کے اعتبار سے غذائی چارٹ فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارا جسم مکمل طور پر فٹ ہو سکے۔ درج ذیل مضمون میں ہم مؤثر اور مفید غذائی اشیاء کا چارٹ بیان کر رہے ہیں۔ جس کو اپنا کر آپ اپنا وزن بھی نارمل کر سکیں گے اور جسمانی طور پر بھی مضبوط اور توانا رہیں گے۔
دودھ کا استعمال کریں
بہت سے لوگ صبح کے ناشتے میں چائے پسند کرتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے کیونکہ دودھ ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جس سے با آسانی کیلشم حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ دودھ کا استمال نہیں کرتے تو اب ناشتے میں دودھ پینے کی روٹین بنا لیں۔اسی طرح کوفی کے مگ میں بھی دودھ کی مقدار زیادہ رکھیں۔
وٹامن سپلیمنت
ماہرین کے مطابق دن کا آغاز ہوتے ہی وٹامنز پر مشتمل ادویات یا فوڈ سپلیمنت لے لینی چاہیئں۔ گزشتہ اور حالیہ تحقیق سے واضع ہوگیا ہے کہ وٹامنز کا باقاعدہ استعمال صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ فریڈہوچنسن کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد تقریباً 10 سال سے ملٹی وٹامن استعمال کر رہے تھے ان میں کینسر کے خطرات ان لوگوں کی نسبت پچاس فیصد کم تھے۔ جو ملٹی وٹامنز استعمال نہیں کرتے تھے۔ لہٰذا ملٹی وٹآمنز کا استعمال ضروری ہے۔
کھانے سے پہلے پانی
بہت سے افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ آپ اگر کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پی لیں تو موٹاپے سے بچے رہیں گے۔ ڈچ میں ہونے والی تحقیق سے واضح ہو گیا ہے کہ پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن میں فالتو چربی کا اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ پانی فالتو چربی پگھلانے کا موجب بنتا ہے۔
بلیک ٹی
امریکہ کے زراعت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق نے واضح کر دیا ہے کہ عام چائے کی نسبت بلیک ٹی زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ کینسر دل کی بیماروں اور چھائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی بہترین اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔

No comments:

Post a Comment