چینی شخص کے دماغ میں چاقو 4 سال رہا
(نیٹ نیوز) ڈاکٹر کے پاس سردرد کی شکایت لے کر جانے والے چینی شخص کے
سر میں ڈاکٹرز نے چاقو کی موجودگی کا انکشاف کر دیا جسے کامیاب آپریشن کے
بعد نکال لیا گیا- 37 سالہ لی فو نامی چینی شخص کے سر پر 2006 میں ڈکیٹی کی
کوشش میں مزاحمت کرنے پر سر پروار کیا گیا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹرز کو اس
شخص کے سر میں کسی چیز کی موجودگی کا علم نہ ہوسکا- 4 سال بعد لی فو ڈاکرز
کے پاس مسلسل سر درد کی شکایت لے کر جاتا رہا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس کے سر
میں چاقو کی موجودگی کا انکاشاف کیا-ایک ڈاکٹر کے انکشاف کے بعد چینی
فیملی نے دیگر ڈاکٹرز سے بھی تصدیق کے لیے رابطہ کیا جنھوں نے لی فی کے سر
میں چاقو کی موجودگی کی تصدیق کی اور آپریشن کے بعد نکال لیا۔
No comments:
Post a Comment