جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے کلینک قائم
سیئول (نیٹ نیوز) کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کے تیزی سے بڑھتے ہوئے
رجحان نے نوجوانوں کو ایک نشے کی طرح اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور جنوبی
کوریا میں اس نشے کا علاج کرنے کے لئے خصوصی کلینک قائم کیا گیا ہے۔ اس
کلینک پر جدید ٹیکنالوجی اور تھراپی کے ذریعے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بے
تحاشا عادی ہو جانے والے نوجوانوں کا علاج کیا جائے گا تاکہ وہ اس عادت سے
چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اور بھارت میں سافٹ وئیر
ہاؤسز کے مالکان کوئی ایسی دوائی تلاش کر رہے ہیں کہ جس کے استعمال سے ان
کے ماتحت لوگ 24 گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر ان کے لیے کام کر سکیں۔
No comments:
Post a Comment