اڑنے والی بائیک ایجاد
کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں ایک انجینئر نے ایسی منفرد بائیک ایجاد کی
ہے جو سڑک پر چلتی نہیں بلکہ ہوا میں جہاز کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس بائیک میں 117cc کا ایک انجن ہے اور دو پرو پیلرز نصب ہیں جو
اس بائیک کو اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ابھی یہ بائیک تجرباتی مراحل سے گزر
رہی ہے تاہم جلد ہی مکمل تیاری کے بعد اس میں 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
فضا میں 10 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔ اس اڑنے والی
منفرد بائیک کی متوقع قیمت فروخت 45 ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment