فیس بک استعمال کرنے میں پاکستان کا نمبر دسواں ہے
لاہور (جنرل رپورٹر) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا استعمال 8 غیر
ترقی یافتہ ممالک میں زبر دست مقبولیت اختیار کر گیا۔ دستیاب اعدادوشمار کے
مطابق 9 فیصد سالانہ شرح اضافہ کے بعد پاکستان دسویں نمبر پر ویت نام 23
فیصد اضافے کے بعد پہلے نمبر پر، نائجیریا دوسرے، روس تیسرے، جنوبی افریقہ
چوتھے، بنگہ دیش پانچویں،انڈونیشیا چھٹے، جاپان ساتویں، بھارت آٹھویں اور
سعودی عرب نویں نمبر پر آ گئے۔ فیس بک کے سب سے زیادہ استعمال کنندگان کی
تعداد امریکیوں کی ہے جو تقریباً 17 کروڑ ہے جبکہ پاکستان میں 78 لاکھ،
سعودی عرب 59 لاکھ، بنگلہ دیش 13 لاکھ، انڈونیشیا میں 5 کروڑ، بھارت 6 کروڑ
12 لاکھ، نائیجیریا میں 65 لاکھ، جنوبی افریقہ میں 63 لاکھ اور ویت نام
میں ایک کروڑ کے قریب استعمال کنندگان موجود ہیں۔
No comments:
Post a Comment