ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ شہر قرار دے دیا گیا
ممبئی (آن لائن) بھارتی فلم نگری اور کاروباری مرکز ممبئی کو سیاحتی اعتبار
سے گندہ ترین شہر قراد دے دیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑے سیاحتی ویب سائٹ نے
حال ہی میں دنیا کے چالیس پرکشش ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں ایک سروے
کیا۔ سروے میں شہر میں صفائی، پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام، ٹیکسی، سیاحوں کی
سیکورٹی اور لوگوں کے سیاحوں سے روئے کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ اس سروے میں
سنگاپور، ٹوکیو، زیورک، ویانا، سٹاک ہوم، دبئی اور میونح بھی شامل تھے۔
چالیس شہروں میں سنگاپور اور ٹوکیو سب سے اچھے جبکہ ممبی سینتیس ویں نمبر
پر آیا۔
No comments:
Post a Comment