Tuesday, 8 January 2013

لوگوں کو متحرک بنانے کے لئے انوکھی کرسی تیار

لوگوں کو متحرک بنانے کے لئے انوکھی کرسی تیار
 نیویارک (نیٹ نیوز) دفتر میں آپ کام کر رہے ہوں اور اچانک کرسی چیخنا چلانا شروع کر دے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یقیناً اٹھ کر بھاگیں گے یا دور چلے جائیں گے۔ تو جناب ایسی ہی حیرت انگیز کرسی آسٹریلین سائنسدانوں نے ایجاد کر لی ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پورا دن بیٹھنے کی عادت سے نجات دلانا ہے۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسی کرسی تیار کی ہےجس پر کافی دیر تک بیٹھا جائے تو وہ ایک خاص وقت کے بعد اچانک چیخنا شروع کر دیتی ہے۔ اور اگر کوئی دھوکہ دینے کےلیے اٹھے اور پھر بیٹھ جائیں تو چیخیں ختم ہونے کی بجائے کرسی ہی نیچھے بیٹھ جاتی ہے اور انسان درد کے مارے کمر پکڑ کر رہ جاتاہے۔تحقیقی ٹیم کی رکن گیمارائیڈ کے مطابق بہت زیادہ دیر تک بیٹھا رہنا طبی مسائل اور مدت زندگی میں کمی کا سبب بنتا ہے، تاہم ہماری ایجاد کے بعد یہ مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔

Friday, 4 January 2013

شیمپو کے استعمال پر لڑائی، 2 بھائیوں کو جیل

شیمپو کے استعمال پر لڑائی، 2 بھائیوں کو جیل
 لندن(نیٹ نیوز) شیمپو کے استعمال پر لڑائی کرنے والے دو بھائیوں کو پولیس نے حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع پر جب ٹیم لڑائی کرنے والے بھائیوں کے گھر پہنچی تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شدید بحث مباحثے میں مصروف تھے اور دونوں کو لڑائی کی وجہ سے شدید زخم آئے تھے۔ پولیس نے ایک دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں بڑے بھائی کو دوسال اور چھوٹے بھائی کو 90 دنوں کیلئے جیل بھیج دیا۔ دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب 32 سالہ جوناتھن پائپرٹ نے اپنے چھوٹے بھائی 27 سالہ جارڈ پائپرٹ کے کمرے میں جا کر وہاں موجود شیمپو کی بوتل اٹھالی۔

متوازن غذا کا استعمال

متوازن غذا کا استعمال
 لاہور (نیٹ نیوز) ہمارے جسمانی نظام کو بہت سے ایسے اجزاء درکار ہیں۔ جن کی بدولت جسم کے تمام اعضا اور اندرونی نظام موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن کھانے پینے میں ہونے والی بے احتیتاتی بہت سے مسائل پیدا کر دیتی ہے اور بہت سی مختلف بیماریوں کے حملے اس نظام کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے عوام بغیر سوچے سمجھے اور مشورہ کے غذائی اشیاء استعمال کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس وقت کھانے کے لیے کونسی چیز مفید ثابت ہوگی یا کس چیز سے جسم کو توانائی اور قوت حاصل ہوسکے گی۔ نتیجہ ہی کہ موٹاپا اوردیگر امراض ظاہر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور ڈاکٹرز عمر کے اعتبار سے غذائی چارٹ فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارا جسم مکمل طور پر فٹ ہو سکے۔ درج ذیل مضمون میں ہم مؤثر اور مفید غذائی اشیاء کا چارٹ بیان کر رہے ہیں۔ جس کو اپنا کر آپ اپنا وزن بھی نارمل کر سکیں گے اور جسمانی طور پر بھی مضبوط اور توانا رہیں گے۔
دودھ کا استعمال کریں
بہت سے لوگ صبح کے ناشتے میں چائے پسند کرتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے کیونکہ دودھ ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جس سے با آسانی کیلشم حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ دودھ کا استمال نہیں کرتے تو اب ناشتے میں دودھ پینے کی روٹین بنا لیں۔اسی طرح کوفی کے مگ میں بھی دودھ کی مقدار زیادہ رکھیں۔
وٹامن سپلیمنت
ماہرین کے مطابق دن کا آغاز ہوتے ہی وٹامنز پر مشتمل ادویات یا فوڈ سپلیمنت لے لینی چاہیئں۔ گزشتہ اور حالیہ تحقیق سے واضع ہوگیا ہے کہ وٹامنز کا باقاعدہ استعمال صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ فریڈہوچنسن کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد تقریباً 10 سال سے ملٹی وٹامن استعمال کر رہے تھے ان میں کینسر کے خطرات ان لوگوں کی نسبت پچاس فیصد کم تھے۔ جو ملٹی وٹامنز استعمال نہیں کرتے تھے۔ لہٰذا ملٹی وٹآمنز کا استعمال ضروری ہے۔
کھانے سے پہلے پانی
بہت سے افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ آپ اگر کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پی لیں تو موٹاپے سے بچے رہیں گے۔ ڈچ میں ہونے والی تحقیق سے واضح ہو گیا ہے کہ پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن میں فالتو چربی کا اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ پانی فالتو چربی پگھلانے کا موجب بنتا ہے۔
بلیک ٹی
امریکہ کے زراعت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق نے واضح کر دیا ہے کہ عام چائے کی نسبت بلیک ٹی زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ کینسر دل کی بیماروں اور چھائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی بہترین اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔

اڑنے والی بائیک ایجاد

اڑنے والی بائیک ایجاد
 کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں ایک انجینئر نے ایسی منفرد بائیک ایجاد کی ہے جو سڑک پر چلتی نہیں بلکہ ہوا میں جہاز کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس بائیک میں 117cc کا ایک انجن ہے اور دو پرو پیلرز نصب ہیں جو اس بائیک کو اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ابھی یہ بائیک تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے تاہم جلد ہی مکمل تیاری کے بعد اس میں 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں 10 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔ اس اڑنے والی منفرد بائیک کی متوقع قیمت فروخت 45 ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔

Thursday, 3 January 2013

امریکا میں نابینا افراد کے ڈرائیو کرنے کیلئے کار تیار

امریکا میں نابینا افراد کے ڈرائیو کرنے کیلئے کار تیار
 نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا میں نابینا افراد کے لیے بنائی گئی خصوصی کار نے پہلی ٹیسٹ ڈرئیو مکمل کر لی ہے جس میں ایک نابینا شخص نے فلوریڈا کے ریسنگ ٹریک پر کامیابی سے اس کار میں ڈرائیونگ کی۔ نابینا افراد کے لیے بنائی گئی اس کار میں کئی کیمرے ، الارم اور مخصوص سینسرز لگائے گئے ہیں جو انسانی آنکھ کی طرح کام کریں گے اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کی تصویر انسانی دماغ میں منتقل کر دیں گے جس کے بعد آنکھیں نہ ہونے کے باوجود بھی نابینا افراد کے دماغ میں راستے کی تصویر بن جائے گی۔ اس گاڑی کو چلانے کے دوران پہننے والے خصوصی دستا نوں اور ڈرائیونگ سیٹ میں نصب سینسرز ڈرائیور کو اشارہ دیں گے کہ کس زاویے پر موڑ کاٹنا ہے اور کب بریک پیڈل دبانی ہے۔

معمول سے گھنٹہ پہلے سونے سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے: تحقیق

معمول سے گھنٹہ پہلے سونے سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے: تحقیق 
بوسٹن (نیٹ نیوز) ہارورڈ میڈیکل سکول بوسٹن کی تحیق کے مطابق معمول سے ایک گھنٹہ پہلے سونے سے چھ ہفتوں کے اندر ہائی بلڈ پریشر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول بوسٹن میں ہائی بلڈپریشر میں مبتلا درمیانی عمر کے 22 مرد و خواتین کے سونے کے معمولات کا تفصیل سے مطالعہ کیا گیا، تمام رضا کاروں کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق 7 گھنٹے یا اس سے کم سو جاتے ہیں، چھ ہفتے بعد 13 رضا کاروں کو سونے کی عادت میں تبدیلی لاتے ہوے معمول سے ایک گھنٹہ قبل بستر پر جانے کے لئے کہا گیا، باقی کو معمول کے مطابق سونے کی روٹیں جاری رکھنے کی تاکید کی گئی، اخد کردہ نتائج کے مطابق معمول سے ایک گھنٹہ پہلے بستر پر جانے والے مریضوں کا بلڈ پریشر 8 سے 14 ایم ایم ایچ جی کم ہو گیا۔

چینی شخص کے دماغ میں چاقو 4 سال رہا

چینی شخص کے دماغ میں چاقو 4 سال رہا
 (نیٹ نیوز) ڈاکٹر کے پاس سردرد کی شکایت لے کر جانے والے چینی شخص کے سر میں ڈاکٹرز نے چاقو کی موجودگی کا انکشاف کر دیا جسے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا- 37 سالہ لی فو نامی چینی شخص کے سر پر 2006 میں ڈکیٹی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر سر پروار کیا گیا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹرز کو اس شخص کے سر میں کسی چیز کی موجودگی کا علم نہ ہوسکا- 4 سال بعد لی فو ڈاکرز کے پاس مسلسل سر درد کی شکایت لے کر جاتا رہا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس کے سر میں چاقو کی موجودگی کا انکاشاف کیا-ایک ڈاکٹر کے انکشاف کے بعد چینی فیملی نے دیگر ڈاکٹرز سے بھی تصدیق کے لیے رابطہ کیا جنھوں نے لی فی کے سر میں چاقو کی موجودگی کی تصدیق کی اور آپریشن کے بعد نکال لیا۔