بچوں کے ڈائپر بدلوانے کیلئے والدین کو ای میل وصول ہوگی
Saturday, 12 January 2013
بچوں کے ڈائپر بدلوانے کیلئے والدین کو ای میل وصول ہوگی
96 سالہ بوڑھے نے 216 میٹر اونچے بنجی برج سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
96 سالہ بوڑھے نے 216 میٹر اونچے بنجی برج سے چھلانگ لگا کر عالمی
ریکارڈ قائم کر دیا
جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والے 96
سالہ مہرکیت نے دنیا کے سب سے اونچے بنجی برج سے چھلانگ لگا کر عالمی
ریکارڈ اپنے نام کیا۔ مہر کیت کا یہ ریکارڈ معمر ترین شخص کی جانب سے اتنے
بڑے برج کی 216 میٹر اونچائی پر سے بنجی جمپنگ کرنے پر قائم ہوا ہے جسے
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔
کیلے کی شکل کا منفرد ٹرک لوگوں کی توجہ کا مرکز
کیلے کی شکل کا منفرد ٹرک لوگوں کی توجہ کا مرکز
نیویارک (نیٹ نیوز) لگژری اور منفرد گاڑیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن
کبھی کیلے کی شکل کی گاڑی دیکھی ہے؟ امریکہ میں تین بھائیوں نے یہ منفرد
ٹرک تیار کیا ہے جو ایک بہت بڑے کیلے کی ماند ہے۔ اس انوکھے ٹرک میں سوار
ہوکر جب یہ شہر کی سیر کو نکلتے ہیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
کیلے نما اس ٹرک پر یہ بھائی دنیا کے سفر کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
کالی کاروں کو ایکسیڈنٹ کا خطرہ سب سے زیا دہ ہوتا ہے:تحقیق
کالی کاروں کو ایکسیڈنٹ کا خطرہ سب سے زیا دہ ہوتا ہے:تحقیق
سڈنی (نیٹ نیوز) اگر آپ کی کار کالے رنگ کی ہے تو آپ کافی محتاط رہ کر
ڈرئیونگ کیجئے کیونکہ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کالے رنگ کی
کار چلانے والے ڈرائور حضرات کو حادثات کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔
آسٹریلیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں گزشتہ بیس سال میں ہونیوالے آٹھ
لاکھ پچاس ہزار کاروں کے حادثات کا مطالعہ کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق سب
سے زیادہ حادثات کالے رنگ کی گاڑیوں کو پیش آتے ہیں جبکہ سفید، سنہری اور
پیلے رنگ کی گاڑیاں سب سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔
کینیڈین نوجوان نے درختوں پر گھر بنا کر رہا ئش اختیار کر لی
کینیڈین نوجوان نے درختوں پر گھر بنا کر رہا ئش اختیار کر لی
ٹورنٹو (نیٹ نیوز) ایک کنیڈین نوجوان نے شہر کی زندگی سے تنگ آکر گھنے
جنگلات میں درختوں کے اوپر دلکش گھر تعمیر کر کے اسے اپنی مستقل رہا ئش گاہ
بنا لی ہے۔ یہ نوجوان ایک سافٹ وئیرانجینئر تھا جس نے اس جنگل میں لکڑی سے
انڈے کی شکل والا گھر بنا کر کار پینٹر کا ہی پیشہ اختیار کر لیا ہے۔
درختوں کے درمیان لٹکا یہ گھر الگ ہی دنیا کی کہانی پیش کرتا ہے جس میں نا
صرف زندگی کی بنیادی سہولیات موجود ہیں بلکہ یہ نوجوان اس قدرتی ماحول میں
ایک خوشگوار زندگی بھی بسر کر رہا ہے۔
ایک مالٹا روزانہ کھانے سے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں نہیں ہوتیں: ماہرین
ایک مالٹا روزانہ کھانے سے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں نہیں ہوتیں:
ماہرین
واشنگٹن (اے پی پی) ایک مالٹا روزانہ کھانے سے طویل عرصے تک جوان دیکھنے
میں مدد ملتی ہے۔ یہ بات امریکی ماہرین نے ایک تحقیق کے نتائج بیان کرتے
ہوئے کہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مالٹا جو مختلف کھانوں کی تراکیب میں استعمال
ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے اس میں تکسید کش مواد
کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے جس سے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں نہیں
ہوتیں چہرہ شفاف اور تروتازہ دکھائی دیتا ہے روزانہ ایک مالٹا کھانے کو اگر
معمول بنا دیا جائے تو اس سے 50 سال میں بھی جوان دکھنے میں مدد ملتی ہے۔
فیس بک استعمال کرنے میں پاکستان کا نمبر دسواں ہے
فیس بک استعمال کرنے میں پاکستان کا نمبر دسواں ہے
لاہور (جنرل رپورٹر) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا استعمال 8 غیر
ترقی یافتہ ممالک میں زبر دست مقبولیت اختیار کر گیا۔ دستیاب اعدادوشمار کے
مطابق 9 فیصد سالانہ شرح اضافہ کے بعد پاکستان دسویں نمبر پر ویت نام 23
فیصد اضافے کے بعد پہلے نمبر پر، نائجیریا دوسرے، روس تیسرے، جنوبی افریقہ
چوتھے، بنگہ دیش پانچویں،انڈونیشیا چھٹے، جاپان ساتویں، بھارت آٹھویں اور
سعودی عرب نویں نمبر پر آ گئے۔ فیس بک کے سب سے زیادہ استعمال کنندگان کی
تعداد امریکیوں کی ہے جو تقریباً 17 کروڑ ہے جبکہ پاکستان میں 78 لاکھ،
سعودی عرب 59 لاکھ، بنگلہ دیش 13 لاکھ، انڈونیشیا میں 5 کروڑ، بھارت 6 کروڑ
12 لاکھ، نائیجیریا میں 65 لاکھ، جنوبی افریقہ میں 63 لاکھ اور ویت نام
میں ایک کروڑ کے قریب استعمال کنندگان موجود ہیں۔
کمالیہ کے استاد کی تنخواہ 250 روپے
کمالیہ کے استاد کی تنخواہ 250 روپے
کمالیہ (نیٹ نیوز) کمالیہ کے استاد کی ہمت، حافظ محمد لطیف گورنمنٹ پرائمری
سکول موضع غلام حسین ویروآنہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور پیش
امام تعینات ہے۔ شروع شروع میں امام جو کہ پنجاب کے سکول کے بچوں کو دینی
تعلیم دینے کا مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ان کا معاوضہ صرف 150 روپے
رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں جونیجو صاجب کے وزارت عظمٰی کے دور میں 100 روپے
اضافہ کے 250 کر دیا گیا۔ جو کہ اب تک نافذ العمل ہے۔ ابھی تک ارباب اختیار
میں سے کسی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ ماہانہ معاوضہ 250 روپے
روزانہ سات روپے بنتے ہیں جبکہ ایک چائے کا کپ بھی پندرہ روپے کا ملتا ہے۔
دوسال پہلے پنشن کے اجلاسوں میں یہ بات زیرِ بحث لائی گئی اور معاوضہ کی
نوید سنائی جاتی رہی۔ لیکن یہ امید اب دم توڑتی نظر آتی ہے۔ جبکہ کوئی بھی
معاشی وزیر معاوضہ دینے کو تیار نہیں۔ کیونکہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی
بھٹو زندہ ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ خوش کس ملک کے شہری ہیں؟
دنیا میں سب سے زیادہ خوش کس ملک کے شہری ہیں؟
پیراگوئے (نیٹ نیوز) دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد میں لاطینی
ملک پیراگوئے اور پانامہ کے باسی سب پر بازی لے گئے ہیں۔ دنیا کے مختلف
ممالک کی عوام میں خوشی اور سکون کی سطح کو جانچنے کے لیے جانے والے عالمی
گیلپ سروے کے مطابق ترقی یافتہ اور جدید ترین ملک نہ ہونے کے باوجود
پیراگوئے اور پانامہ کے شہری اپنے طرزِ رہائش سے خوش اور اندرونی طور پر
دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔ حیرت انگیز طور پر دنیا کے طاقتور اور
امیر ترین ممالک کے شہری دس سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام کی فہرست میں
موجود نہیں ہیں۔ سپرپاور امریکہ کے شہری خوشی کے معاملے میں بہت پیچھے یعنی
چونتیسویں جبکہ فرانسیسی اور جرمن چوبیسویں نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کا سالانہ فیسٹیول
آسٹریلیا میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کا سالانہ فیسٹیول
میلبورن (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے
سالانہ فیسٹیول کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ریت مجسمے
بنانے کے ماہر آرٹسٹ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں جو 3 ہزار 500 ٹن مٹی کی مدد سے
اپنے مجسمے تخلیق کریں گے۔ اس سال مٹی سے مجسمے یار کرنے کی تھیم انڈر
واٹر ونڈر لینڈر رکھی گئی ہے جس کے تحت دنیا بھر سے جمع ہوئے آرٹسٹ زیرِ آب
دنیا اور بچوں کی کہانیوں کا کردار بننے والی دلچسپ مخلوقات سے جڑے ریت کے
مجسمے بنانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ مٹی سے بنے دلچسپ مجسموں کے اس
سالانہ میسٹیول کا آغاز 26 دسمبر2012 سے ہوا جو 16 ہفتوں تک جاری رہے گا۔
Friday, 11 January 2013
جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے کلینک قائم
جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے کلینک قائم
سیئول (نیٹ نیوز) کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کے تیزی سے بڑھتے ہوئے
رجحان نے نوجوانوں کو ایک نشے کی طرح اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور جنوبی
کوریا میں اس نشے کا علاج کرنے کے لئے خصوصی کلینک قائم کیا گیا ہے۔ اس
کلینک پر جدید ٹیکنالوجی اور تھراپی کے ذریعے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بے
تحاشا عادی ہو جانے والے نوجوانوں کا علاج کیا جائے گا تاکہ وہ اس عادت سے
چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اور بھارت میں سافٹ وئیر
ہاؤسز کے مالکان کوئی ایسی دوائی تلاش کر رہے ہیں کہ جس کے استعمال سے ان
کے ماتحت لوگ 24 گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر ان کے لیے کام کر سکیں۔
کششِ ثقل اور ریت سے جلنے والا کم قیمت لیمپ تیار
کششِ ثقل اور ریت سے جلنے والا کم قیمت لیمپ تیار
لندن (نیٹ نیوز) بجلی سے محروم افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک برطانوی
کمپنی نے ایسا حیرت انگیز لیمپ تیار کر لیا ہے جوکششِ ثقل اور ریت کی مدد
سے روشن ہوتا ہے۔ گریوٹی لائٹ نامی اس لیمپ میں ریت سے بھرے بیگ کے وزن سے
زمین کی جانب جھکنے سے لیمپ میں موجود نظام وزن کی اس طاقت کو بجلی میں
تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ لیمپ ریت کے ایک بیگ کو 30 سیکنڈ تک کھینچنے کے بعد
اس میں نصب سفید رنگ کے لیڈ بلب کو اگلے 30 منٹ کیلئے روشن کر دیتا ہے۔ اس
لیمپ کی قیمت 3 پونڈ ہے۔
ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ شہر قرار دے دیا گیا
ممبئی کو سیاحتی اعتبار سے گندہ شہر قرار دے دیا گیا
ممبئی (آن لائن) بھارتی فلم نگری اور کاروباری مرکز ممبئی کو سیاحتی اعتبار
سے گندہ ترین شہر قراد دے دیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑے سیاحتی ویب سائٹ نے
حال ہی میں دنیا کے چالیس پرکشش ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں ایک سروے
کیا۔ سروے میں شہر میں صفائی، پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام، ٹیکسی، سیاحوں کی
سیکورٹی اور لوگوں کے سیاحوں سے روئے کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ اس سروے میں
سنگاپور، ٹوکیو، زیورک، ویانا، سٹاک ہوم، دبئی اور میونح بھی شامل تھے۔
چالیس شہروں میں سنگاپور اور ٹوکیو سب سے اچھے جبکہ ممبی سینتیس ویں نمبر
پر آیا۔
دیر تک ٹی وی دیکھنے سے عمر میں کمی کا خدشہ
دیر تک ٹی وی دیکھنے سے عمر میں کمی کا خدشہ
سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دیر تک ٹی وی کے
سامنے بیٹھے رہنے سے عمر میں کمی کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں، آسٹریلوی ماہرین
نے دو لاکھ افراد جن کی عمریں 45 سال تک تھیں ان کو اس تحقیق کا حصہ
بنایا، تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو افراد 11 گھنٹے لگاتار ایک
جگہ بیٹھے تھے ان کی شرح اموات 40 فیصد تک دیکھی گئی ہیں، طبی ماہرین نے
کہا کہ مسلسل ایک جگہ پر بیٹھنے کے بجائے وقفے قفے سے ٹیلی ویژن دیکھنا
چاہیے، ماہرین نے مزید کہا کہ جو افراد یہ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 30 منٹ کی
ورزش پورے دن کے لیے کافی ہے تو یہ غلط ہے، ماہرین نے کہا کہ اچھی زندگی کے
لیے دیر تک بیٹھنے سے اجتناب کریں تاکہ صحت مند اور طبی زندگی گزار سکیں۔
اچھا موڈ یاداشت کو کم کر دیتا ہے
اچھا موڈ یاداشت کو کم کر دیتا ہے
واشنگٹن (نیٹ نیوز) اچھا موڈ انسان کیلیے تازگی اور مثبت جزبات تو لے کر
آتا ہی ہے لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھا موڈ انسانی
یاداشت کو کم کر دیتا ہے۔ معرفت اور جذبات کے ایک تحقیقی جرنل میں شائع
ہونیوالی ایک تحقیق کی مصنف الزبتھ مارٹن کا کہنا ہے کہ جب انسان کسی
تفریحی پارٹی یا ایسے ماحول میں ہو جہاں وہ خود کو بہتر اور تروتازہ محسوس
کرتا ہے تو ایسے موقع پر بتائی گئی کوئی بھی ایسی بات یا چیز مثلاً فون
نمبر وغیرہ انسان یاد نہیں رکھ سکتا ۔ الزبتھ مارٹن کے مطابق تحقیق میں
شامل افراد میں سے کچھ افراد کو تفریحی اور مزاحیہ جبکہ بعض کو ہدایتی
دیڈیوز دکھائی گئیں۔ جس کے بعد مزاحیہ ویڈیوز دیکھنے والوں کا موڈ خوشگوار
ہوا اور وہ فون نمبر وغیرہ بھول گئے جبکہ دیگر کے موڈ پر کسی قسم کا فرق
نہیں پڑا اور وہ چیزوں کو نہیں بھولے۔
Tuesday, 8 January 2013
دنیا کا عظیم ریاضی دان، گمنامی کا خواہاں
دنیا کا عظیم ریاضی دان، گمنامی کا خواہاں
ماسکو (نیٹ نیوز) ڈاکٹر گریگوری ہم سے زیادہ تیز نکلےہیں اور ہماری ڈیرھ
سال کی جدوجہد خاک میں ملا دی۔ برطانوی صحافی کا یہ شکوہ صرف اس کا نہیں
بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سے ملنا چاہتا ہے
لیکن وہ ہیں کہ کروڑوں ڈالر کا انعام وصول کرنے کے بجائے دنیا اور کیمروں
کی نظروں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر گریگوری چار سال قبل دنیا کی
توجہ کا مرکز اس وقت بن گئے تھے۔ جب انہوں نے ریاضی کا سو سال قدیم لاحل
سوال "پائنکار کجکیچر" کو حل کر دیا۔ اس وقت سے اب تک وہ دنیا کے سب سے بڑے
دنیا کے سب سے بڑے ریاضی دان سمجھے جاتے ہیں۔ امریکہ،پورپ اور خود روس کی
کئی یونیورسٹیاں ان کو انعام میں کروڑوں ڈالر کی رقم دینا چاہتی ہیں مگر وہ
بضد ہیں کہ ان کو تنہا چھوڑ دیا جائے نہیں تو خود کشی کر لیں گے۔
لوگوں کو متحرک بنانے کے لئے انوکھی کرسی تیار
لوگوں کو متحرک بنانے کے لئے انوکھی کرسی تیار
نیویارک (نیٹ نیوز) دفتر میں آپ کام کر رہے ہوں اور اچانک کرسی چیخنا چلانا
شروع کر دے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یقیناً اٹھ کر بھاگیں گے یا دور چلے
جائیں گے۔ تو جناب ایسی ہی حیرت انگیز کرسی آسٹریلین سائنسدانوں نے ایجاد
کر لی ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پورا دن بیٹھنے کی عادت سے نجات دلانا
ہے۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسی کرسی تیار کی ہےجس پر کافی دیر تک
بیٹھا جائے تو وہ ایک خاص وقت کے بعد اچانک چیخنا شروع کر دیتی ہے۔ اور اگر
کوئی دھوکہ دینے کےلیے اٹھے اور پھر بیٹھ جائیں تو چیخیں ختم ہونے کی
بجائے کرسی ہی نیچھے بیٹھ جاتی ہے اور انسان درد کے مارے کمر پکڑ کر رہ
جاتاہے۔تحقیقی ٹیم کی رکن گیمارائیڈ کے مطابق بہت زیادہ دیر تک بیٹھا رہنا
طبی مسائل اور مدت زندگی میں کمی کا سبب بنتا ہے، تاہم ہماری ایجاد کے بعد
یہ مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
Friday, 4 January 2013
شیمپو کے استعمال پر لڑائی، 2 بھائیوں کو جیل
شیمپو کے استعمال پر لڑائی، 2 بھائیوں کو جیل
لندن(نیٹ نیوز) شیمپو کے استعمال پر لڑائی کرنے والے دو بھائیوں کو پولیس
نے حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع پر جب ٹیم لڑائی
کرنے والے بھائیوں کے گھر پہنچی تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شدید بحث
مباحثے میں مصروف تھے اور دونوں کو لڑائی کی وجہ سے شدید زخم آئے تھے۔
پولیس نے ایک دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں بڑے بھائی کو دوسال اور
چھوٹے بھائی کو 90 دنوں کیلئے جیل بھیج دیا۔ دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ
لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب 32 سالہ جوناتھن پائپرٹ نے اپنے چھوٹے بھائی
27 سالہ جارڈ پائپرٹ کے کمرے میں جا کر وہاں موجود شیمپو کی بوتل اٹھالی۔
متوازن غذا کا استعمال
متوازن غذا کا استعمال
لاہور (نیٹ نیوز) ہمارے جسمانی نظام کو بہت سے ایسے اجزاء درکار ہیں۔ جن کی
بدولت جسم کے تمام اعضا اور اندرونی نظام موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے
ہیں لیکن کھانے پینے میں ہونے والی بے احتیتاتی بہت سے مسائل پیدا کر دیتی
ہے اور بہت سی مختلف بیماریوں کے حملے اس نظام کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ صحت
کے حوالے سے عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے عوام بغیر سوچے سمجھے اور
مشورہ کے غذائی اشیاء استعمال کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس
وقت کھانے کے لیے کونسی چیز مفید ثابت ہوگی یا کس چیز سے جسم کو توانائی
اور قوت حاصل ہوسکے گی۔ نتیجہ ہی کہ موٹاپا اوردیگر امراض ظاہر ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور ڈاکٹرز عمر کے اعتبار سے غذائی چارٹ فراہم کرتے
ہیں تاکہ ہمارا جسم مکمل طور پر فٹ ہو سکے۔
درج ذیل مضمون میں ہم مؤثر اور مفید غذائی اشیاء کا چارٹ بیان کر رہے ہیں۔
جس کو اپنا کر آپ اپنا وزن بھی نارمل کر سکیں گے اور جسمانی طور پر بھی
مضبوط اور توانا رہیں گے۔
دودھ کا استعمال کریں
بہت سے لوگ صبح کے ناشتے میں چائے پسند کرتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے کیونکہ دودھ ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جس سے با آسانی کیلشم حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ دودھ کا استمال نہیں کرتے تو اب ناشتے میں دودھ پینے کی روٹین بنا لیں۔اسی طرح کوفی کے مگ میں بھی دودھ کی مقدار زیادہ رکھیں۔
وٹامن سپلیمنت
ماہرین کے مطابق دن کا آغاز ہوتے ہی وٹامنز پر مشتمل ادویات یا فوڈ سپلیمنت لے لینی چاہیئں۔ گزشتہ اور حالیہ تحقیق سے واضع ہوگیا ہے کہ وٹامنز کا باقاعدہ استعمال صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ فریڈہوچنسن کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد تقریباً 10 سال سے ملٹی وٹامن استعمال کر رہے تھے ان میں کینسر کے خطرات ان لوگوں کی نسبت پچاس فیصد کم تھے۔ جو ملٹی وٹامنز استعمال نہیں کرتے تھے۔ لہٰذا ملٹی وٹآمنز کا استعمال ضروری ہے۔
کھانے سے پہلے پانی
بہت سے افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ آپ اگر کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پی لیں تو موٹاپے سے بچے رہیں گے۔ ڈچ میں ہونے والی تحقیق سے واضح ہو گیا ہے کہ پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن میں فالتو چربی کا اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ پانی فالتو چربی پگھلانے کا موجب بنتا ہے۔
بلیک ٹی
امریکہ کے زراعت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق نے واضح کر دیا ہے کہ عام چائے کی نسبت بلیک ٹی زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ کینسر دل کی بیماروں اور چھائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی بہترین اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔
دودھ کا استعمال کریں
بہت سے لوگ صبح کے ناشتے میں چائے پسند کرتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے کیونکہ دودھ ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جس سے با آسانی کیلشم حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ دودھ کا استمال نہیں کرتے تو اب ناشتے میں دودھ پینے کی روٹین بنا لیں۔اسی طرح کوفی کے مگ میں بھی دودھ کی مقدار زیادہ رکھیں۔
وٹامن سپلیمنت
ماہرین کے مطابق دن کا آغاز ہوتے ہی وٹامنز پر مشتمل ادویات یا فوڈ سپلیمنت لے لینی چاہیئں۔ گزشتہ اور حالیہ تحقیق سے واضع ہوگیا ہے کہ وٹامنز کا باقاعدہ استعمال صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ فریڈہوچنسن کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد تقریباً 10 سال سے ملٹی وٹامن استعمال کر رہے تھے ان میں کینسر کے خطرات ان لوگوں کی نسبت پچاس فیصد کم تھے۔ جو ملٹی وٹامنز استعمال نہیں کرتے تھے۔ لہٰذا ملٹی وٹآمنز کا استعمال ضروری ہے۔
کھانے سے پہلے پانی
بہت سے افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ آپ اگر کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پی لیں تو موٹاپے سے بچے رہیں گے۔ ڈچ میں ہونے والی تحقیق سے واضح ہو گیا ہے کہ پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وزن میں فالتو چربی کا اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ پانی فالتو چربی پگھلانے کا موجب بنتا ہے۔
بلیک ٹی
امریکہ کے زراعت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق نے واضح کر دیا ہے کہ عام چائے کی نسبت بلیک ٹی زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ کینسر دل کی بیماروں اور چھائیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی بہترین اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔
اڑنے والی بائیک ایجاد
اڑنے والی بائیک ایجاد
کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں ایک انجینئر نے ایسی منفرد بائیک ایجاد کی
ہے جو سڑک پر چلتی نہیں بلکہ ہوا میں جہاز کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس بائیک میں 117cc کا ایک انجن ہے اور دو پرو پیلرز نصب ہیں جو
اس بائیک کو اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ابھی یہ بائیک تجرباتی مراحل سے گزر
رہی ہے تاہم جلد ہی مکمل تیاری کے بعد اس میں 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
فضا میں 10 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔ اس اڑنے والی
منفرد بائیک کی متوقع قیمت فروخت 45 ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔
Thursday, 3 January 2013
امریکا میں نابینا افراد کے ڈرائیو کرنے کیلئے کار تیار
امریکا میں نابینا افراد کے ڈرائیو کرنے کیلئے کار تیار
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا میں نابینا افراد کے لیے بنائی گئی خصوصی کار نے
پہلی ٹیسٹ ڈرئیو مکمل کر لی ہے جس میں ایک نابینا شخص نے فلوریڈا کے ریسنگ
ٹریک پر کامیابی سے اس کار میں ڈرائیونگ کی۔ نابینا افراد کے لیے بنائی
گئی اس کار میں کئی کیمرے ، الارم اور مخصوص سینسرز لگائے گئے ہیں جو
انسانی آنکھ کی طرح کام کریں گے اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کی تصویر
انسانی دماغ میں منتقل کر دیں گے جس کے بعد آنکھیں نہ ہونے کے باوجود بھی
نابینا افراد کے دماغ میں راستے کی تصویر بن جائے گی۔ اس گاڑی کو چلانے کے
دوران پہننے والے خصوصی دستا نوں اور ڈرائیونگ سیٹ میں نصب سینسرز ڈرائیور
کو اشارہ دیں گے کہ کس زاویے پر موڑ کاٹنا ہے اور کب بریک پیڈل دبانی ہے۔
معمول سے گھنٹہ پہلے سونے سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے: تحقیق
معمول سے گھنٹہ پہلے سونے سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے: تحقیق
بوسٹن (نیٹ نیوز) ہارورڈ میڈیکل سکول بوسٹن کی تحیق کے مطابق معمول سے ایک
گھنٹہ پہلے سونے سے چھ ہفتوں کے اندر ہائی بلڈ پریشر پر قابو پایا جا سکتا
ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول بوسٹن میں ہائی بلڈپریشر میں مبتلا درمیانی عمر کے
22 مرد و خواتین کے سونے کے معمولات کا تفصیل سے مطالعہ کیا گیا، تمام رضا
کاروں کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق 7 گھنٹے یا اس سے کم سو جاتے ہیں،
چھ ہفتے بعد 13 رضا کاروں کو سونے کی عادت میں تبدیلی لاتے ہوے معمول سے
ایک گھنٹہ قبل بستر پر جانے کے لئے کہا گیا، باقی کو معمول کے مطابق سونے
کی روٹیں جاری رکھنے کی تاکید کی گئی، اخد کردہ نتائج کے مطابق معمول سے
ایک گھنٹہ پہلے بستر پر جانے والے مریضوں کا بلڈ پریشر 8 سے 14 ایم ایم ایچ
جی کم ہو گیا۔
چینی شخص کے دماغ میں چاقو 4 سال رہا
چینی شخص کے دماغ میں چاقو 4 سال رہا
(نیٹ نیوز) ڈاکٹر کے پاس سردرد کی شکایت لے کر جانے والے چینی شخص کے
سر میں ڈاکٹرز نے چاقو کی موجودگی کا انکشاف کر دیا جسے کامیاب آپریشن کے
بعد نکال لیا گیا- 37 سالہ لی فو نامی چینی شخص کے سر پر 2006 میں ڈکیٹی کی
کوشش میں مزاحمت کرنے پر سر پروار کیا گیا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹرز کو اس
شخص کے سر میں کسی چیز کی موجودگی کا علم نہ ہوسکا- 4 سال بعد لی فو ڈاکرز
کے پاس مسلسل سر درد کی شکایت لے کر جاتا رہا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس کے سر
میں چاقو کی موجودگی کا انکاشاف کیا-ایک ڈاکٹر کے انکشاف کے بعد چینی
فیملی نے دیگر ڈاکٹرز سے بھی تصدیق کے لیے رابطہ کیا جنھوں نے لی فی کے سر
میں چاقو کی موجودگی کی تصدیق کی اور آپریشن کے بعد نکال لیا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)